ہیکرز جذباتی ردعمل کو متحرک کرنے کی کوشش کر تے ہیں، جیسے غصہ، صدمہ، ہمدردی، گھبراہٹ، تجسس وغیرہ۔ ایسا کرنے سے، وہ اپنے اہداف کو دھوکہ دینے کا زیادہ امکان رکھتے ہیں۔
مثال کے طور پر، وہ آپ کو درج ذیل موضوعات پر ای میلز بھیج سکتے ہیں:
مصنوعات پر ایک ناقابل یقین ڈیل/رعایت۔
ایک اعلیٰ قیمت والی لاٹری جیتنا۔
نوکری کی پیشکش۔
آپ کے اکاؤنٹ تک غیر مجاز (unauthorize) رسائی۔
آپ کے خفیہ ڈیٹا کے افشا ہونے کا واقعہ۔
مفت کریڈٹ رپورٹس۔
آپ کے اکاؤنٹ سے ایک (جعلی) خریداری۔
نایاب بیماریوں میں مبتلا غریبوں/ قدرتی آفات کے متاثرین کے لیے فنڈ ریزنگ مہم۔
بہت سے موضوعات ہیں جس پر ایمیل وصول کنندگان جذباتی ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔ ہیکرز یہ جانتے ہیں اور وہ ای میل کے جذباتی مضامین کا استعمال کریں گے جو اہداف کو ای میلز کا صحیح طریقے سے معائنہ یا چھان بین کیے بغیر کارروائی کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کریں گے۔اس طرح کی ای میل کو پڑھ کر وصول کنندگان پریشان ہو جائیں گے اور فوری جواب دینے کی کوشش کریں گے۔
ہیکرز عجلت کا احساس پیدا کرنا پسند کرتے ہیں۔ بعض اوقات، سکیمرز صارفین کو گھبراہٹ میں فوری کارروائی کرنے پر مجبور کرنے کے لیے وقت کی حدیں لگاتے ہیں۔اکثر اوقات، ہیکرز 24 یا 48 گھنٹے کی ڈیڈ لائن لگا دیتے ہیں۔ اس طرح کی ڈیڈ لائنز صارفین پر ای میل میں تجویز کردہ فوری اقدامات کرنے کے لیے دباؤ ڈالتی ہیں۔