کمپیوٹر سافٹ ویئر، سورس کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے بنایا جاتا ہے، جو کہ ایک تکنیکی بلیو پرنٹ ہے جو کسی سافٹ ویئر کو کام کرنے کا طریقہ بتاتا ہے۔ جب پروگرامر اپنا تیار شدہ سافٹ ویئر عوام کے لیے جاری کرتا ہے، تو اسے یہ فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ آیا اس کا کوڈ اوپن سورس ہو یا کلوزڈ سورس۔ آئیے دیکھتے ہیں کے اوپن اور کلوز سورس سافٹ ویئر میں کیا فرق ہے؟
اوپن سورس سافٹ ویئر
یہ وہ سافٹ ویئر ہے جس کا سورس کوڈ ہر کسی کے دیکھنے اور ترمیم کے لیے دستیاب ہے۔ آپ اسے مفت میں ڈاؤن لوڈ اور استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کا لائسنسنگ معاہدہ کسی کو بھی اس کے استعمال کرنے، اور سورس کوڈ پر کام کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ اوپن سورس سافٹ ویئر کی مثالوں میں فائر فاکس ویب براؤزر، اور لینکس آپریٹنگ سسٹم شامل ہیں۔ چونکہ یہ اوپن سورس ہے، اس لیے صارفین اس میں ترمیم کر سکتے ہیں۔
چونکہ اوپن سورس سافٹ ویئر میں کوئی بھی ترمیم کر سکتا ہے، لہذا یہ ہیکرز کے لیے ایک بہترین ہدف ہے۔
کلوزڈ سورس سافٹ ویئر
کلوزڈ سورس سافٹ ویئر سے مراد وہ کمپیوٹر سافٹ ویئر ہے جس کا سورس کوڈ عوامی نہیں ہوتا ہے یعنی کسی کو بھی سورس کوڈ تک رسائی نہیں دی جاتی۔ مختصراً اسے CSS کہا جاتا ہے۔ صرف فرد یا تنظیم جس نے سافٹ ویئر بنایا ہے اسے تبدیل کر سکتا ہے۔ کلوزڈ سورس سافٹ ویئر مفت نہیں ہوتا اور صارفین کے پاس سافٹ ویئر استعمال کرنے کے لیے درست اور مستند لائسنس ہونا ضروری ہے۔ کلوزڈ سورس سافٹ ویئر کی مثالوں میں مائیکروسافٹ آفس، اور اڈوب فوٹوشاپ شامل ہیں۔
سورس کوڈ سے مراد وہ کوڈ ہے جو پروگرام بناتے وقت ایک شخص (یا بعض مواقع پر، کمپیوٹر) ٹائپ کرتا ہے۔ یہ بائنری کوڈ ( جو زبان کمپیوٹر سمجھتا ہے ) سے الگ ہے۔
پروگرامر سورس کوڈ کو پڑھنا جانتا ہے۔ جبکہ کمپیوٹر بائنری کوڈ کو پڑھنا جانتا ہے۔