فرض کریں آپ کے پاس اتنے پیسے آ جائیں کہ آپ نئی گاڑی خرید سکتے ہیں، وہ گاڑی جسے دیکھ کر لوگ کہیں “واہ کافی آگے نکل گیا ہے!”
آپ شو روم جاتے ہیں۔ گاڑی پسند آتی ہے۔ قسط بھی مینج ہو سکتی ہے۔ اور آپ تقریباً فیصلہ کر لیتے ہیں۔
لیکن اسی لمحے کوئی آپ سے ایک عجیب سوال پوچھے: "اگر یہ گاڑی خریدنے کے بعد آپ اسے کسی کو دکھا ہی نہ سکیں—نہ دوستوں کو، نہ رشتہ داروں کو، نہ سوشل میڈیا پر—تو کیا آپ پھر بھی یہی گاڑی خریدیں گے؟"
اگر جواب بدل جائے، تو شاید آپ صرف گاڑی نہیں خرید رہے تھے۔
شاید آپ کچھ اور خرید رہے تھے…
عزت،
تعریف،
اسٹیٹس،
یا وہ احساس کہ لوگ آپ کو کامیاب سمجھتے ہیں۔
لیکن یہاں اصل سوال شروع ہوتا ہے:
ہماری زندگی میں کتنی چیزیں ہم واقعی اپنے لیے چاہتے ہیں،
اور کتنی صرف اس لیے چاہتے ہیں کہ دوسروں کی نظر میں ہماری قدر بڑھ جائے؟
یہ سوال ول سٹور کی کتاب The Status Game کا مرکز ہے۔
لیکن اسٹیٹس صرف بڑی گاڑی، مہنگے فون یا مشہور ہونے کا نام نہیں۔
اسٹیٹس اس خاموش احساس کا بھی نام ہے کہ
“اس کمرے میں میں کتنا اہم ہوں؟”
لوگ میری بات سنتے ہیں یا نہیں؟
مجھے احترام ملتا ہے یا نظر انداز کیا جاتا ہے؟
اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ہم اکثر اسٹیٹس کی تلاش میں ہوتے ہیں بغیر یہ مانے کہ ہم اسٹیٹس چاہتے ہیں۔
ایک فیملی گیدرنگ تصور کریں۔ کوئی بتاتا ہے کہ فلاں کا بیٹا پروموشن پا گیا۔
کوئی کہتا ہے کہ اس نے نیا گھر خرید لیا۔
پھر کسی کی تنخواہ، کسی کی شادی، کسی کی گاڑی۔
آپ خاموش بیٹھے سنتے رہتے ہیں۔ کسی نے آپ سے کچھ نہیں کہا۔
لیکن گھر واپس آ کر اپنی زندگی چھوٹی لگنے لگتی ہے۔
صبح تک جو جاب ٹھیک لگ رہی تھی، اب کم لگنے لگتی ہے۔
جو گاڑی کافی تھی، اب پرانی لگنے لگتی ہے۔
جو پروگریس کل خوشی دے رہی تھی، آج کم لگنے لگتی ہے۔
دو گھنٹوں میں آپ کی زندگی نہیں بدلی، صرف اسکور بورڈ بدل گیا۔
یہ اسٹیٹس گیم کی پہلی طاقت ہے۔
یہ آپ کو صرف یہ نہیں بتاتا کہ آپ کے پاس کیا ہے،
یہ آپ کو بتاتا ہے کہ دوسروں کے مقابلے میں آپ کہاں کھڑے ہیں۔
لیکن اگر کمپیریزن اتنا تکلیف دیتا ہے تو ہم اسے چھوڑ کیوں نہیں دیتے؟
کیونکہ انسان صرف سروائیو (Survive) نہیں کرنا چاہتا، وہ میٹر (Matter) بھی کرنا چاہتا ہے۔ اسے محسوس ہونا ہوتا ہے کہ گروپ میں اس کی جگہ ہے، کہ اس کی بات کی قدر ہے، کہ وہ انویسیبل (Invisible) نہیں۔ اسی لیے اسٹیٹس لاس (Status Loss) کبھی صرف ایگو کو نہیں چبھتا، وہ آئیڈنٹٹی کو چبھتا ہے۔ آفس میں میٹنگ چل رہی ہے، آپ آئیڈیا دیتے ہیں، کوئی خاص ری ایکشن نہیں؛ پانچ منٹ بعد دوسرا شخص تقریباً وہی بات کہتا ہے اور سب کہتے ہیں “گریٹ آئیڈیا”۔ آپ کے اندر جو ہیٹ (Heat) اٹھتی ہے وہ صرف آئیڈیا کی نہیں، وہ یہ سگنل ہے: “مجھے دیکھا کیوں نہیں گیا؟” ہمیں اکثر چیز سے زیادہ اس کے ساتھ ملنے والی پہچان (Recognition) چاہیے ہوتی ہے۔
لیکن یہاں ایک اور لیئر ہے۔ اسٹیٹس حاصل کرنے کے طریقے بھی ایک جیسے نہیں ہوتے۔ دہ اسٹیٹس گیم ایک یوزفل ڈسٹنکشن دکھاتی ہے۔ کبھی لوگ طاقت سے اسٹیٹس لیتے ہیں، کبھی کامیابی سے اور کبھی اچھا یا زیادہ صحیح نظر آ کر۔
پہلا گیم: ڈومیننس (Dominance)
“میری بات مانو کیونکہ میں طاقتور ہوں۔” وہ باس جو ڈرا کر کام کرواتا ہے، یا گھر میں وہ شخص جس کے غصے کی وجہ سے سب خاموش رہتے ہیں؛ وہ ریسپیکٹ نہ بھی حاصل کرے، اٹینشن اور کنٹرول حاصل کر لیتا ہے۔
دوسرا گیم: کامیابی (Success)
زیادہ مارکس، بڑی سیلری، بڑا بزنس، زیادہ فالوورز، بہتر ٹائٹل۔
یہ گیم برا نہیں، یہ پروگریس بھی بناتا ہے،
لیکن مسئلہ تب شروع ہوتا ہے جب اچیومنٹ پروف بن جائے کہ “میں کافی ہوں کیونکہ میں تم سے آگے ہوں”۔
تیسرا گیم: ورچو (Virtue)
یعنی اسٹیٹس اس احساس سے حاصل کرنا کہ "میں زیادہ اچھا، زیادہ صحیح، زیادہ اصول پرست ہوں"۔
کبھی لوگ مسئلہ سالو(solve) کرنے سے زیادہ یہ ثابت کرنے میں انٹرسٹڈ(interested) ہوتے ہیں کہ وہ صحیح سائیڈ پر ہیں۔
یعنی اسٹیٹس صرف رولیکس میں نہیں، کبھی اسٹیٹس "میں تم سے بہتر انسان ہوں" میں بھی چھپا ہوتا ہے۔
ہم گیم بدل دیتے ہیں لیکن رینکنگ پھر بھی ڈھونڈتے رہتے ہیں۔
یعنی اسٹیٹس صرف رولیکس میں چھپا نہیں ہوتا۔
اب سوشل میڈیا نے اس گیم کو اور بڑا کر دیا ہے۔
پہلے کمپیریزن شاید آفس، محلے یا رشتہ داروں تک تھا، اب اسکرین کھولیں اور پوری دنیا سامنے ہے۔
کسی کی 25 سال کی عمر میں کمپنی، کسی کا فارن ٹرپ، کسی کی پرفیکٹ باڈی، کسی کی شادی، کسی کا گھر۔
اور دماغ ایک بڑی غلطی کرتا ہے؛ وہ ہزاروں لوگوں کی بیسٹ مومنٹس (Best Moments) کو آپ کے آرڈنری ٹیوزڈے (Ordinary Tuesday) کے ساتھ کمپیئر کرتا ہے۔
پھر آپ اپنی زندگی نہیں دیکھ رہے ہوتے، آپ اپنی رینکنگ دیکھ رہے ہوتے ہیں، اور رینکنگ کی فنش لائن نہیں ہوتی۔
آپ نے 10 ہزار کمائے، کسی نے 2 لاکھ؛ آپ نے گاڑی لی، کسی نے بڑی گاڑی؛ آپ کے 10 ہزار فالوورز، کسی کے 1 ملین۔
اگر ہیپینس "میں کہاں کھڑا ہوں" سے بندھی ہو، تو "کافی"(enough) کبھی نہیں آئے گا، کیونکہ ہمیشہ کوئی نہ کوئی آپ سے آگے ہو گا۔
لیکن اسٹیٹس گیم کی سب سے ڈینجرس شکل صرف کمپیریزن نہیں، وہ بوروڈ ڈیزائر (Borrowed Desire - ادھار لی گئی خواہش) ہے۔ (یہ ادھار لی ہوئی خواہش ہے۔)
کبھی آپ نے کوئی چیز بہت شدت سے چاہی اور حاصل کرنے کے بعد سوچا: “بس اتنا ہی تھا؟”
شاید ڈگری،
شاید جاب ٹائٹل،
شاید فون،
شاید ایکسپینسیو واچ،
شاید وہ لائف اسٹائل جسے دیکھ کر آپ سالوں سے متاثر تھے۔ شاید وہ لائف سٹائل جس کے پیچھے آپ برسوں دیوانے رہے۔
کبھی مسئلہ چیز میں نہیں ہوتا۔
مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ خواہش اصل میں آپ کی تھی ہی نہیں۔
آپ نے دیکھا کہ دوسرے اس چیز کی تعریف کر رہے ہیں، اور سمجھ لیا کہ “مجھے بھی یہ چاہیے۔”
اسٹیٹس ہمیں صرف یہ نہیں بتاتا کہ کیا متاثر کن ہے۔
وہ آہستہ آہستہ یہ بھی بتانے لگتا ہے کہ ہمیں کیا چاہنا چاہیے۔
اور اسی لیے شو روم والا سوال پاورفل ہے:
“اگر کسی کو پتہ نہ چلے، تو کیا میں پھر بھی یہ چاہوں گا؟”
لیکن کیئرفل رہنا ضروری ہے۔ ہر ایکسپینسیو(مہنگی) چیز اسٹیٹس سمبل نہیں،
ہر ایمبیشن فیک نہیں،(ہر خواہش جھوٹی نہیں ہوتی۔)
ہر پروموشن ایگو نہیں۔
کبھی آپ واقعی اچھی کار پسند کرتے ہیں، کبھی واقعی بڑا گھر چاہتے ہیں۔
مسئلہ خواہش نہیں، مسئلہ یہ ہے کہ خواہش کا مالک کون ہے؟ آپ یا آڈینس؟
اب ایک اور تکلیف دہ حقیقت۔
اب ایک اور انکمفرٹیبل ٹروتھ (Uncomfortable Truth)؛
کبھی ہم اسٹیٹس حاصل کرنے سے زیادہ اسٹیٹس کھونے سے ڈرتے ہیں۔
ایک مینیجر امیجن کریں جو برسوں سے کمپنی میں سینئر ہے۔
ایک ینگر ایمپلائی نئی اسکل کے ساتھ آتا ہے، لوگ اس کی تعریف کرتے ہیں۔
مینیجر کے پاس دو چوائسز ہیں:
اسے سپورٹ کرے یا تھریٹ (Threat) سمجھے۔
اگر آئیڈنٹٹی “میں یہاں سب سے امپورٹنٹ ہوں” پر بنی ہو، تو دوسرے کی گروتھ اپنی انسلت لگ سکتی ہے۔
پھر کریڈٹ روکنا، آئیڈیا ڈسمس کرنا، مائیکرو مینیج کرنا—یہ بزنس ڈیسیژنز نظر آ سکتے ہیں، لیکن اندر اسٹیٹس فیئر (Status Fear) چل رہا ہوتا ہے۔
کبھی جیلسی کا اصل درد یہ ہوتا ہے
کہ “اگر وہ اوپر گیا تو میں کہاں رہ جاؤں گا؟”
یہی گیم فرینڈشپس اور فیملی میں بھی آتا ہے۔
ایک دوست آگے بڑھتا ہے اور دوسرا مذاق میں اچیومنٹ چھوٹی کر دیتا ہے۔
کوئی مختلف کیریئر چوز کرے تو صرف کنسرن نہیں، “لوگ کیا کہیں گے” بھی آ جاتا ہے۔
بعض فیصلوں میں ہم اپنی زندگی نہیں، اپنی سوشل پوزیشن بچا رہے ہوتے ہیں۔
تو کیا سلوشن یہ ہے کہ اسٹیٹس کی پرواہ ہی چھوڑ دیں؟
نہیں، ریسپیکٹ چاہنا انسانی ہے، ایپریسی ایشن(appreciation) اچھی لگتی ہے، اچیومنٹ میننگ فل ہو سکتی ہے (کامیابی بامعنی ہو سکتی ہے)۔
اصل آزادی اسٹیٹس ختم کرنے میں نہیں، اپنا اسکور بورڈ کانشیئسلی (Consciously) چوز کرنے میں ہے۔
پہلا سوال: “اگر کوئی نہ دیکھ رہا ہو، تو کیا میں پھر بھی یہ کروں گا؟” اگر جواب ہاں ہے، تو خواہش شاید واقعی آپ کی ہے۔
اگر جواب فوراً کمزور پڑ جائے، تو رکیں؛
شاید آپ آبجیکٹ نہیں، ری ایکشن (ردعمل) خرید رہے ہیں۔
دوسرا سوال:
"میں کس گیم میں اپنی ورتھ پروف کر رہا ہوں؟"
پیسہ، ظاہری شکل (look)، فالوورز، جاب ٹائٹل، فیملی اپروول، یا نالج؟
گیم کا نام معلوم ہو جائے تو اس کی پاور کم ہونے لگتی ہے۔میں کس گیم میں اپنی قدر ثابت کر رہا ہوں؟
تیسرا سوال:
"میرا پرائیویٹ اسکور بورڈ کیا ہے؟"
ایسی کامیابی جس کا ثبوت دنیا کو دکھانا ضروری نہ ہو۔
کیا میں فائنینشلی زیادہ سیکیور ہوں؟
کیا میری ہیلتھ بہتر ہے؟
کیا میں اپنی فیملی کے ساتھ موجود ہوں؟
کیا میں اپنا کام اچھا کر رہا ہوں؟
یہ بورنگ میٹرکس لگ سکتے ہیں، لیکن شاید یہی وہ میٹرکس ہیں جو زندگی واقعی بہتر بناتے ہیں۔
اور ایک رول سب سے ضروری ہے:
اپنی پوری آئیڈنٹٹی ایک ہی اسٹیٹس گیم پر مت رکھیں۔
اگر پوری ورتھ جاب سے ہے، تو جاب لاس آئیڈنٹٹی بھی ہلا دے گا۔
اگر پوری ورتھ لکس( ظاہری شکل look) سے ہے، تو ایجنگ (Aging) تھریٹ بن جائے گی۔
اگر پوری ورتھ فالوورز سے ہے، تو الگورتھم موڈ کنٹرول کرے گا۔
جتنی نیرو آئیڈنٹٹی، اتنا فرجائل (Fragile - نازک) اسٹیٹس۔
اب ایک آخری ایکسپیریمنٹ (تجربہ) کریں۔
اگلی بار جب آپ کوئی بڑی چیز چاہیں—نئی کار، نیا فون، نئی جاب، کوئی ٹائٹل، کوئی پرچیز—اپنے آپ سے تین سوال پوچھیں:
اگر کسی کو پتہ نہ چلے، کیا میں پھر بھی یہ چاہوں گا؟
اگر میرے دوست کے پاس اس سے بہتر چیز آ جائے، کیا مجھے پھر بھی اپنی چیز پسند رہے گی؟
اور یہ میری زندگی بہتر کرے گی یا صرف میری امیج؟
یہ سوال ہر خواہش ختم نہیں کریں گے، اور نہ ہی کرنی چاہییں، لیکن یہ بوروڈ ڈیزائر (Borrowed desire) اور رئیل ڈیزائر کے درمیان فرق واضح کریں گے۔ (ادھار لی ہوئی خواہش اور حقیقی خواہش)۔
کیونکہ اسٹیٹس گیم کا سب سے بڑا خطرہ یہ نہیں کہ آپ امپریس کرنے میں پیسہ خرچ کر دیں، بلکہ سب سے بڑا خطرہ یہ ہے کہ آپ پوری زندگی ایک ایسا گیم جیتنے میں لگا دیں جسے آپ نے کبھی خود چوز ہی نہیں کیا تھا.
اب واپس شو روم میں چلتے ہیں۔
گاڑی سامنے کھڑی ہے، آپ افورڈ کر سکتے ہیں، آپ کو پسند بھی ہے،
لیکن اب سوال دوبارہ آتا ہے:
“اگر کسی کو کبھی پتہ نہ چلے کہ یہ گاڑی میری ہے، تو کیا میں پھر بھی اسے خریدوں گا؟”
اگر جواب ہاں ہے، تو خریدیں یا نہ خریدیں، کم از کم خواہش آپ کی ہے۔
لیکن اگر جواب نہیں ہے، تو شاید گاڑی کا پرائس ٹیگ ہی پوری قیمت نہیں، شاید آپ اس کے ساتھ دوسروں کی اپروول بھی خریدنے جا رہے تھے، اور اپروول کی سب سے مشکل بات یہ ہے کہ اس کی قسط کبھی ختم نہیں ہوتی۔
The Status Game ہمیں ایمبیشن چھوڑنے کو نہیں کہتی،
یہ ہمیں اپنی ایمبیشن کو دیکھنے کا آئینہ دیتی ہے
تاکہ اگلی بار جب ہم کہیں "مجھے یہ چاہیے" تو ایک لمحے کے لیے پوچھ سکیں: "
مجھے یہ چاہیے، یا مجھے یہ چاہیے کہ لوگ مجھے یہ رکھتے ہوئے دیکھیں؟"
“میرا اسکور بورڈ… میرا ہوگا۔”
کیونکہ مسئلہ اسٹیٹس حاصل کرنے کا نہیں۔
مسئلہ اس وقت شروع ہوتا ہے جب دنیا کا اسکور بورڈ آپ کی پوری زندگی کا اسکور بن جائے۔
آپ اپنی رائے دے سکتے ہیں اور آپ کے تبصرے میرے لیے قابل قدر ہیں۔
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ، میں واجد خان ہوں۔ میں سافٹ ویئر، انٹرنیٹ سیکیورٹی، پرائیویسی اور ہارڈ ویئر کو آسان اور دل چسپ انداز میں سمجھانے کی کوشش کر رہا ہوں، تاکہ غیر تکنیکی افراد بھی آسانی سے سمجھ سکیں۔ ہفتہ وار بلاگ حاصل کرنے کے لیے، میرے بلاگ کو سبسکرائب کریں۔
واجد خان بلاگ پڑھنے کا شکریہ! نئی پوسٹ حاصل کرنے اور میرے کام کو سپورٹ کرنے کے لیے مفت میں سبسکرائب کریں۔





