سٹاک مارکیٹ کو سمجھنا نہایت آسان ہے مثال کے طور پہ آپ بزنس کرنا چاہتے ہیں تو اپ کو فنڈ ریزنگ چاہیے پھر اس کے دو طریقے ہیں ایک ڈیٹ فائننسنگ ہے اور ایک ایکوٹی فائننسنگ ہے۔
ڈیٹ فائننسنگ (Debt financing) میں آپ قرض لیں گے چاہے وہ بینک سے لیں یا کسی جاننے والے سے اور آپ کو نفع ہو یا نقصان ہو آپ فکس اماؤنٹ سے اس کو پرافٹ دیں گے اور پھر جب اپ کا کاروبار چل جائے گا تو آپ اس کو اصل رقم واپس کر دیں گے اس کو ڈیٹ فائننسنگ کہتے ہیں اور جو آپ بینک سے لون لیتے ہیں وہ بھی ڈیٹ فائننسنگ کیٹگری میں آتا ہے۔
کاروبار میں فنڈ ریزنگ کے لیے دوسرا طریقہ ایکوٹی فائننسنگ (Equity financing) ہے اس کی مثال ایسے ہے کہ آپ نے کاروبار میں 100 روپے لگایا ہے تو اپ کسی کو کہتے ہیں کہ اپ مجھ سے 10 پرسنٹ کے شیئر ہولڈر (shareholder) بن جائیں یعنی میری کمپنی میں حصہ دار بن جائیں تو اس طرح وہ یہ پیسے انویسٹ کر کے اس کمپنی کا حصہ دار بن جائے گا اور اس کے بعد جب کمپنی کا پرافٹ آئے گا سال کے بعد تو وہ اپنے شیئر ہولڈر میں تقسیم کرے گا اس کو ٹیکنیکلی ڈیویڈنڈ (dividend) کہتے ہیں۔
اب یہ کام ایک چھوٹے پیمانے پہ ہو رہا ہے اگر اپ کو یہی کام ایک بڑے پیمانے پہ چاہیے تو اپ کو کوئی مارکیٹ پلیس چاہیے جہاں پہ اپ شیئر خرید کر سکیں اور بیچ سکیں اور اس مارکیٹ پلیس (marketplace) کو سٹاک مارکیٹ کہتے ہیں۔
آپ اپنی رائے دے سکتے ہیں اور آپ کے تبصرے میرے لیے قابل قدر ہیں۔
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ، میں واجد خان ہوں۔ میں سافٹ ویئر، انٹرنیٹ سیکیورٹی، پرائیویسی اور ہارڈ ویئر کو آسان اور دل چسپ انداز میں سمجھانے کی کوشش کر رہا ہوں، تاکہ غیر تکنیکی افراد بھی آسانی سے سمجھ سکیں۔ ہفتہ وار بلاگ حاصل کرنے کے لیے، میرے بلاگ کو سبسکرائب کریں۔
واجد خان بلاگ پڑھنے کا شکریہ! نئی پوسٹ حاصل کرنے اور میرے کام کو سپورٹ کرنے کے لیے مفت میں سبسکرائب کریں۔
Share this post